25 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:0
کراچی :لیاری میں آپریشن ، ظفر بلوچ سمیت متعدد افراد گرفتار
جنگ نیوز -
کراچی …کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران امن کمیٹی کے اہم کردار اور پیپلز پارٹی کے راہ نما ظفر بلوچ اورراشد عرف ریکھا سمیت ڈیڑھ سو سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔رینجرز ذرائع کے مطابق آٹھ گھنٹے سے جاری آپریشن میں ڈیڑھ سو سے زائد مشکوک افراد کو بھی حراست میں لیا گیا جن سے پوچھ گچھ جاری ہے جبکہ ابتدائی تفتیش کے بعد حراست میں لئے گئے افراد کو چھوڑنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ و گولا بارود بھی برآمد کیا جاچکا ہے ، سرچ آپریشن کے دوران مشکوک مقامات کی بھی نشاندہی ہوئی ہے جہاں اغواء کے گئے افراد کو رکھا جاتا تھا۔ ظفر بلوچ دستی بم حملے میں شدید زخمی ہوئے تھے ، ظفر بلوچ کے ٹانگ میں فریکچر ہے اور وہ زیر علاج تھے۔ راشد عرف ریکھا سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے۔