تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:0

پاک امریکا تعلقات میں تناوٴ پر وزیر اعظم کی سیاستدانوں سے مشاورت

جنگ نیوز -


اسلام آباد…پاک امریکا تعلقات میں تناوٴ اور ملک کی سلامتی کی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعظم نے نواز شریف سمیت دہگر سیاسی جماعتوں کے سربراہوں مشاورت کاعمل شروع کردیا ہے۔ اس سلسلے میں مختلف سیاسی راہنماوٴں سے ٹیلی فونک رابطے کرکے انہیں پاک امریکا تعلقات کی صورتحال کے حوالے سے اعتماد میں لیا اور مشاورت کی۔اس سلسلے میں وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف سمیت، متحدہ قومی موومنٹ کے الطاف حسین ، اے این پی کے اسفندیار ولی، ق لیگ کے چوہدری شجاعت، جمعیت علمائے اسلام کے مولانا فضل الرحمن، جماعت اسلامی کے منورحسن اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سے ٹیلیفون پر رابطے کئے ۔شیخ رشید احمد نے اِس رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے جیو نیوزکو بتایا کہ وزیر اعظم نے انہیں فون کرکے بتایا کہ پاک امریکا تعلقات میں تناوٴ کی وجہ سے تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں جس پر میں نے کہا کہ موجود صورتحال میں تمام اداروں کو ایک ہونا چاہیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.