25 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:0
ٹی20چیمپئن شپ شروع، کوئٹہ اور ایبٹ آباد مقابل
جنگ نیوز -
کراچی…نیشنل بینک ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کراچی میں شروع ہوگیا ہے۔پہلے میچ میں کوئٹہ بیئرز نے ٹاس جیت کر ایبٹ آباد فالکنز کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے میچ میں ایبٹ آباد فالکنز کی قیادت اسٹاربیٹسمین یونس خان کررہے ہیں ،جبکہ ان کی ٹیم میں یاسرحمید اورفاسٹ بولرجنید خان بھی شامل ہیں۔یہ میچ جیوسوپرپربراہ راست دکھایاجارہاہے۔آج دوسرا میچ چار بجے لاہورلائنز اورحیدرآباد ہاکس کے درمیان ہوگا جبکہ تیسرا میچ آٹھ بجے لاہورایگلز اورکراچی زیبراز کے درمیان کھیلاجائے گا۔