تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:11

نیشنل ٹی20 ٹورنامنٹ ،ایبٹ آباد نے کوئٹہ بیئرز کو72رنز سے ہرادیا

جنگ نیوز -


کراچی…نیشنل ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں ایبٹ آباد نے کوئٹہ بیئرز کو 72رنزسے شکست دے دی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ بیئرزنے ٹاس جیت کرایبٹ آباد کوبیٹنگ کی دعوت دی۔اوپنریاسرحمید جارحانہ اندازاپناتے ہوئے حریف ٹیم کودباوٴ میں لے آئے۔انہوں نے وکٹ کے چاروں طرف دلکش اسٹروکس کھیلتے ہوئے سنچری اسکورکی۔اس دوران عدنان رئیس نے بھی ان کابھرپورساتھ دیا،تیسری وکٹ کی ناقابل شکست پارٹنرشپ میں 116رنزبنے،ایبٹ آباد نے بیس اوورزمیں دووکٹ پر190رنزبنائے۔ یاسرحمید101 اورعدنان رئیس 51رنزبناکرناٹ آوٴٹ رہے۔جواب میں کوئٹہ بیئرز کی ٹیم 118رنزبناسکی ،عابدعلی نے42رنزاسکورکیے۔جنید خان اورخالدعثمان نے دودو کھلاڑیوں کوآوٴٹ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.