25 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:11
افغان عوام کی حفاظت کیلئے پاک فوج کاکردار اہم ہے، جنرل جیمز میٹیز
جنگ نیوز -
اسلام آباد…امریکی سینٹرل کمان کے سربراہ جنرل جیمز میٹیز نے پاکستان اور افغان عوام کی حفاظت کے لئے بین الاقوامی سلامتی کی کوششوں میں پاک فوج کے اہم کردار کو سراہا ہے۔ امریکی سفارت خانے کی طرف سے جاری بیان کے مطابق جنرل میٹیز نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد کے دورے میں پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں سے ملاقات کے دوران کیا۔ امریکی سفارت خانے کے مطابق جنرل میٹیز نے پاکستانی فوجی حکام سے پاک امریکا فوجی سرگرمیوں ، افغانستان میں اتحادی مہم اور وسیع تر علاقائی امور پر بات چیت کی۔ فوجی رہنماوٴں نے پاک امریکا تعلقات میں درپیش حالیہ چیلنجوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ جنرل میٹیز نے خطے میں امریکا ، پاکستان اور دیگر ملکوں کی افواج کے درمیان مسلسل روابط کی ضرورت پر بھی زور دیا۔