تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:38

کمانڈرز اجلاس ختم،امریکی الزامات مسترد،جنرل کیانی صدر وزیراعظم سے ملیں گے

جنگ نیوز -


راولپنڈی…امریکی الزامات کے بعد پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں پیدا شدہ کشیدگی کے تناظر میں ہونے والے پاک فوج کے کور کمانڈرز کا اتوار کو ہونے والا خصوصی اجلاس ختم ہوگیا ہے، آرمی جنرل اشفاق پرویز کیانی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اس موقع پر کورکمانڈرز اجلاس نے امریکی الزامات کو مسترد کردیا،جبکہ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ سرحد پار سے ہونے والے حملوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔اجلاس نے سیاسی قیاد ت کو اعتماد میں لینے کافیصلہ بھی کیا، اور اسلسلے میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی جلد ہی صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کرکے انھیں پوری صورتحال سے آگاہ کریں گے۔کور کمانڈرز اجلاس میں ملک کی سلامتی سے متعلقمعاملات کے ہر پہلوکا گہرائی سے جائزہ لیا گیا۔اس سے قبل آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا تھا کہ کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک کی سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ اجلاس میں تمام کور کمانڈرز اور پرنسپل اسٹاف آفیسرز شریک تھے۔اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ کور کمانڈر ز کے خصوصی اجلاس ہوچکے ہیں۔ 2 مئی کو امریکی آپریشن کے بعد بھی اسی طرح کا اجلاس ہوا تھا جس میں ملک کے سیکورٹی معاملات کا جائزہ لیاگیا تھا۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.