25 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:1
جنرل خالد شمیم وائیں کاامریکی حکام کے منفی بیانات پر اظہار تشویش
جنگ نیوز -
راولپنڈی…چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالدشمیم وائیں نے امریکی حکام کے منفی بیانات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات میں درپیش رکاوٹیں دور کرنے پر زور دیا ہے۔ آئی ایس پی آرکے اعلامیئے میں کہا گیا ہے کہ جنرل خالد شمیم وائیں نے یہ بات راولپنڈی میں امریکی سینٹرل کمان کے سربراہ جنرل جیمز میٹیز سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی اسٹریٹجک صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اعلامئے کے مطابق جنرل خالد شمیم وائیں نے امریکا کی طرف سے آنے والے منفی بیانات پر تشویش ظاہر کی اور زور دیاکہ پاک امریکا تعلقات میں رکاوٹوں پر قابو پایا جائے۔ جنرل خالد شمیم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لئے مخلص ہیں اور یہ مقصد صرف باہمی اعتماد اور تعاون کے ذریعے ہی ممکن ہے۔