25 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:1
وزیرخارجہ حنا ربانی کھر کو فوراًوطن واپس بلالیاگیا
جنگ نیوز -
اسلام آباد…تیزی سے تبدیل ہوتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے اپنی کابینہ کی کمسن رکن وزیرخارجہ حنا ربانی کھر کو امریکا سے فوری واپس بلالیا ہے،واضح رہے کہ وزیرخارجہ گزشتہ دنوں اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا گئی تھیں، جہاں پر انھوں نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے ساتھ ساتھ جمعہ کو صدر بارک اوبامہ سے ملاقات بھی کی تھی۔اب جبکہ امریکہ کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی کافی بڑھ گئی ہے اس صورتحال میں صلاح مشورہ کرنے کے لیے حکومت نے انھیں دورہ امریکا سے فوری واپس وطن پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔جس کے بعد امکان ہے کہ وہ ایک دو روز میں وطن واپس آجائیں گی۔