تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:1

لاہور:عمارت گرنے کامقدمہ افسروں اور پلازہ مالکان کے خلاف درج

جنگ نیوز -


لاہور…لاہور کے علاقے جوہرٹاوٴن میں عمارت گرنے سے چارافراد کی ہلاکت کامقدمہ درج کرلیاگیا ہے،ایل ڈی ااے کے پانچ افسر اورپلازہ مالکان سمیت آٹھ افراد کونامزد کیاگیاہے۔ایل ڈی اے کے ڈائریکٹرایڈمن کی مدعیت میں چیف انجینئرسعیداختر،ڈائریکٹرٹاوٴن پلاننگ شیخ خالد،ڈائریکٹرای ایم ای عبدالرزاق،ڈائریکٹرپلاننگ ملک احمد نوازاورڈپٹی ڈائریکٹربلڈنگ اقبال جاوید کے خلاف مقدمہ درج کرایاگیاہے،مقدمے میں گرنیوالی عمارت کے مالک شاہد محمود اس کے بیٹے فیضان شاہد سمیت مزید آٹھ نامعلوم افراد کو بھی نامزدکیاگیاہے۔ مقدمہ ہلاک ہونیوالے مزدوروں کے لواحقین کی بجائے ڈائریکٹرایڈمن خالد پرویز کی مدعیت میں درج کرایاگیا۔تھانہ جوہر ٹاوٴن میں درج کرائے گئے مقدمے میں ایل ڈی اے افسران کی غفلت کاذکرغائب کردیاگیاہے۔ایل ڈی اے کی طرف سے مقدمہ میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ جب عملہ تجاوزات کیخلاف آپریشن کیلئے پہنچاتومالکان کی مداخلت سے افراتفری پھیل گئی اوربلڈنگ گرگئی۔مقدمے میں ایل ڈی اے کے بلڈوزرچلانے کاذکربھی گول کردیاگیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.