تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:1

ڈالر کے پجاریوں نے امریکی جنگ میں قوم کو جھونک دیا،عمران خان

جنگ نیوز -
گوجرانوالہ …تحریک انصا ف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے بارہا حکومت سے کہا ہے کہ امریکا کی جنگ میں پاک فوج کو شامل نہ کیا جائے ، یہ جنگ کبھی بھی ہماری نہیں تھی لیکن ڈالروں کے پجاریوں نے قوم کو اس جنگ میں جھونک دیا۔ گوجرانوالہ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے تحریک انصاف کے سر براہ نے کہا کہ حکمرانوں نے ذاتی مفادات کیلئے ملک کو تنہا کر دیا ہے۔ امریکا افغانستان میں جنگ ہارنے کا الزام پاکستان کو دے رہا ہے ۔ امریکا افغانستان میں پھنس چکا ہے ، نزلہ پاکستان پر گرایا جا رہا ہے امریکا طالبان کیخلاف نہیں افغان عوام کیخلاف لڑ رہا ہے ۔ہماری حکومت آگئی تو امریکی امداد کو ٹھکرا دیں گے اور با وقار طریقہ اپنائیں گے۔ملکی صورت حال کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کراچی میں رینجرز لگی ہو ئی ہے ، بلوچستان میں فوج ہے جبکہ حکمران دولت بنا نے میں لگے ہو ئے ہیں اورقوم کا معاشی قتل کیا گیا ہے لیکن حکمران اپنے قلعوں میں بند ہیں ۔پاکستانی قوم ایسے سربراہ نہیں چاہتی جو امریکا کے جوتے پالش کرنے والے ہوں ، عوام تہیہ کریں ایسے کسی سیاستدان کو ووٹ نہیں دیں گے، عوام وعدہ کریں آئندہ امریکا کے غلام کو ملک کا سربراہ نہیں بننے دیں گے۔ میں وعدہ کرتا ہوں قوم کو کسی کے سامنے نہیں جھکنے دوں گا ۔ قوم آزادی کی زندگی گزارنا چاہتی ہے ، قوم بھاری ذمہ داری اٹھانے کیلئے اکٹھی ہو جائے ۔ صدر زرداری کے جانے کا دن آ گیا ہے ، آنے والے دنوں میں قوم کو خوشخبری سناوں گا۔قوم اپنے پاوں پر کھڑی ہونے کیلئے تیار ہو جائے ،ہم امریکی کی جنگ سے نکل گئے تو دہشت گردی خود بخود ختم ہو جائے گی ۔قوم سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے زیادہ سے زیادہ فنڈ اکٹھا کرے ،بھوک ، پیاس میں مبتلا ، چھت سے محروم سندھی بھائیوں کو آج ہماری ضرورت ہے۔ کراچی میں انشااللہ ہم امن قائم کر کے دکھائیں گے ،پیپلز پارٹی، متحدہ قومی مومنٹ اور عوامی نیشنل پارٹی کے پاس مسلح گروپ ہیں ، یہ امن نہیں لا سکتے لیکن ہماری جماعت میں کوئی مسلح گروپ نہیں ، ہم کراچی کے عوام کو امن دیں گے ،کراچی میں پولیس کے نظام کو شفاف بنائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے عمران خان کا احتساب ہو گا پھر دوسروں کی باری آئے گی ، زرداری ، نواز شریف کی دولت ملک سے باہر ہے یہ کیسے ایک دوسرے کا احتساب کر سکتے ہیں ،یہ سیاستدان سیاست پاکستان میں کرتے ہیں دولت باہر کے ملکوں میں رکھتے ہیں وقت نے پر ان کا کڑا احتساب کیا جائے گا۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.