تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:13

متاثرین سیلاب کی خدمت کیلئے ایثارکے جذبے کی ضرورت ہے، پیر زادہ قاسم

جنگ نیوز -
کراچی …وائس چانسلر جامعہ کراچی ڈاکٹر پیرزادہ قاسم رضاصدیقی نے کہا ہے کہ انسانی خدمت کرنا فرض ہے لیکن اس وقت ایثار کے جذبے کی ضرورت ہے اورجا معہ کراچی کے تمام شعبہ جات کے نصاب میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ کورس شامل کیا جارہا ہے جس میں طلبہ کو قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے امدادی کاموں کی ٹریننگ دی جائے گی انہوں نے کہا کہ کراچی فالٹ زون پر آباد ہے اور ماحولیاتی تبدیلی کے باعث سیلاب کا خطرہ ہے وہ گذشتہ روز صوبے سندھ میں سیلاب زردگان کی مدد کے لیے فنڈز جمع کرنے کی مہم کے آعاز پر خطاب کر رہے تھے- جامعہ کراچی میں کراچی یونیورسٹی ڈیزاسٹرمینجمنٹ کورپس (KUDMC) جوجامعہ کراچی کے ٹیچرز اور طلبہ پر مشتمل ہے- شیخ الجامعہ ڈاکٹرپیرزداہ قاسم رضاصدیقی نے مزید کہا کہ جامعہ کراچی نے ہمیشہ ملک میں قدرتی آفات میں امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر کردار اداکیاہے ۔ہمارے مذہب میں انسانیت کی خدمت کا درجہ فرض ہے گو کہ یہ سیلاب زدگان غریب ہیں مگرکسی کے آگے ہاتھ پھیلانے والے نہیں ہیں مگر وہ قدرتی آفات کا شکار ہوگئے ہیں ان کے کچے گھر جو ان کی جنت ہیں پانی میں ڈوب گئے ہیں اور ان کے مال مویشی کو شدید نقصان پہنچا ہے یہ وقت کسی پر بھی آسکتا ہے اورہمیں قدرتی آفات سے نبردآزما ہونے کے لیے علم کی بھی ضرورت ہے۔اس موقع پرپرووائس چانسلرڈاکٹرشاہانہ عروج کاظمی ،ڈین اسلامک لرننگ ،ڈاکٹرمنصوری، ڈاکٹر شمیم ، ڈاکٹر طلعت صدیقی، محمد زبیر،سکندرخان، عتیق الرحمن صدیقی، مسرور، نادر بیگ، جواد، فیاض صالح ، شاہد ،مزمل،اسرار،سلیم ، فرحان ممتاز ،علی رضا اور دیگررضاکار موجود تھے۔اس مہم کا آغاز ڈین سائنس سے ہوا۔ KUMDC کے رضا کاروں نے تمام شعبہ جات میں متاثرین کے لیے رقم اکٹھا کی۔دریں اثناء ڈینگی وائرس سے بچاؤکے لئے جامعہ کراچی میں اسپرے مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔شیخ الجامعہ کراچی ڈاکٹرپیرزداہ قاسم رضاصدیقی کی سخت ہدایت پر ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے لیے فوری طورپر اسپرے مہم کا آغاز کردیاگیا ہے اور یہ عمل دو روز میں مکمل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہفتہ کے روز سے اس مہم کا آغاز کیا گیا اور اتوار کو جامعہ کراچی میں چھٹی کے دوران تمام کلاسز میں اسپرے کیا گیااس کے علاوہ یونیورسٹی کیمپس کے علاقہ میں بھی اسپرے کیا جائے گا جبکہ کیمپس میں جمع ہونے والے پانی پر تیل چھڑکا جائے گااوراسپرے کا سلسلہ جاری رہے گا۔شیخ الجامعہ ڈاکٹر پیر زادہ قاسم رضا صدیقی نے ہدایت کی ہے کہ ڈینگی وائرس سے بچاؤ مہم میں کسی غفلت ولاپرواہی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔


صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.