25 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:13
دہشتگردوں سے تعلق ختم کرانے کیلئے تمام آپشنز پر غور ہوگا،امریکی سینیٹر
جنگ نیوز -
واشنگٹن…امریکی مسلح افواج کمیٹی کی رکن لنزے گراہم نے کہا ہے کہ امریکا سے لڑنیوالے دہشت گرد گروپوں سے پاکستان کے تعلقات ختم کرانے کیلئے تمام آپشنز پرغور کیا جائیگا،جن میں امریکی فوج کا دفاع بھی شامل ہے ، واشنگٹن میں غیر ملکی خبر ایجنسی کو انٹرویو میں امریکی مسلح افواج کمیٹی کے رکن کا کہنا تھا کہ پاکستان کو حقانی نیٹ ورک کی مدد یا القاعدہ کے خلاف جنگ میں امریکا کیساتھ میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا اور حقانی نیٹ ورک کے معاملے پر پاکستان کو خبردار کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خفیہ ادارے دہشت گرد تنظیموں کی حمایت قومی فرض کے طور پر کرر ہے ہیں اسے ختم ہونا چاہئے۔