تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:13

خطے میں امریکی تسلط روکنے کی بھرپور حمایت کریں گے، فضل الرحمان

جنگ نیوز -


پشاور…جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ خطے میں امریکی تسلط کو روکنے کیلئے اقدامات کی بھرپور حمایت کریں گے، موجودہ وقت میں قومی یک جہتی کی ضرورت ہے،پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وزیر اعظم کی طرف سے پاکستان کی سلامتی کے معاملے پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کسی نہ کسی صورت میں پاکستان پر حملے کرتا رہا ہے۔ امریکی جارحیت کو روکنے کی ہر کوشش کا خیر مقدم کریں گے۔ ان کاکہنا تھا کہ امریکا ایک طرف افغانستان میں طالبان کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے دوسری جانب پاکستان پر آپریشن کیلئے دباوٴ ڈال رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی متفقہ قرار دادوں پر عمل درآمد کیا جاتا تو آج حالات مختلف ہوتے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.