25 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:27
عراق:کربلا میں چار دھماکے،16افراد ہلاک،درجنوں زخمی
جنگ نیوز -
بغداد… عراق کے شہر کربلا میں4 دھماکوں میں ہلاک افراد کی تعداد16 ہوگئی ہے جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ایک سرکاری عمارت کے سامنے ملازمین کی ایک بڑی تعداد قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ لینے کیلیے قطار میں کھڑی تھی کہ کار بم دھماکا نے سب کو دہلا دیا،جیسے ہی امدادی کارروائیوں کیلیے لوگ اور سیکورٹی اہلکار آگے بڑھے، یکے بعد دیگرے مزیدتین دھماکے ہوئے اورپارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کو آگ لگ گئی، سیکورٹی اہلکاروں نے گھبراہٹ میں اور لوگوں کو دور رکھنے کے لیے ہوائی فائرنگ بھی کی۔کربلا پولیس حکام کے مطابق دھماکوں میں 16 افراد ہلاک اور 34 سے زائد زخمی ہیں، ہلاکتوں کے بڑھنے کا خدشہ بھی ظاہر کیاجارہا ہے۔