25 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:39
لاہور میں ڈینگی سے مزید3 افراد دم توڑ گئے،مرنیوالوں کی تعداد 86ہوگئی
جنگ نیوز -
لاہور …لاہور میں ڈینگی سے تین افراد دم توڑ گئے جس کے بعد شہر میں اِس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 86 جبکہ پنجاب میں 91ہو گئی ہے، دوسری جانب اسپتالوں میں مریضوں کا رش جوں کا توں برقرار ہے۔ڈینگی وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اورآج سروسز اسپتال میں آج پینسٹھ سالہ غلام محی الدین ڈینگی بخار سے زندگی کی بازی ہار گیا۔غلام محی الدین کو سات روز قبل اسپتال داخل کرایا گیا تھا۔ ڈاکٹروں کی کوشش کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکا۔اسپتالوں میں ڈینگی بخار کے شبہ میں آنے والوں کا رش برقرار ہے۔ مریضوں کے رش پر قابو پانے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب لاہور میں فیلڈ اسپتال چوبیس گھنٹے میں فعال بنانے کی ہدایت کر دی۔وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ لاہور شہر میں پانچ لاکھ اینٹی ڈینگی کٹس تقسیم کی جائیں گی۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ تمام بڑے اسپتالوں میں انتہائی نگہداشت وارڈ قائم کئے جائیں جن میں ایسے مریضوں کا علاج ہو گا جن کی حالت تشویشناک ہو گی۔