تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:39

وزیراعلیٰ پنجاب نے قدم بڑھاوٴ ڈینگی مکاوٴ مہم کاآغاز کردیا

جنگ نیوز -


لاہور…وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لاہورکے مختلف علاقوں میں جاکر قدم بڑھاوٴ ڈینگی مکاوٴمہم کا آغاز کر دیاہے اور عوام سے اس مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے موہنی روڈ اور سلیم گارڈن شاہدرہ کی بستیوں کا دورہ کیا۔ ڈینگی کٹس تقسیم کیں اور ایک فوارے سے گندا پانی بھی نکالا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ڈینگی کے حوالے سے غفلت برتنے کی تحقیقات ہو رہی ہیں۔ میڈیا ڈینگی سے متعلق رپورٹنگ میں توازن پیدا کرے۔ اموات کی تعداد ضرور بتائیں لیکن جو ڈاکٹر مریضوں کی جان بچانے کی سرتوڑ کوششیں کر رہے ہیں ان کی خدمات کو بھی سراہا جائے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.