تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:39

سری لنکن ماہرین طب نے شہباز شریف کی خواہش پر قیام بڑھادیا

جنگ نیوز -


لاہور…پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف کی خواہش پر سری لنکن طبی ماہرین کی ٹیم نے لاہور میں اپنے قیام میں اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے،جبکہ سری لنکا سے مزید ماہرین کے بھی پاکستان آنے کا امکان ہے ،پنجاب حکومت کے ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی خواہش پرسری لنکن طبی ماہرین کی ٹیم کے قیام میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اب ان کے صرف 3ماہرین واپس جا رہے ہیں،باقی 30 ستمبر تک لاہور میں ہی قیام کریں گے،ترجمان کے مطابق سری لنکا سے مزید ماہرین کے بھی پاکستان آنے کا امکان ہے،واضح رہے کہ سری لنکن ماہرین کے تجربے اور مہارت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پنجاب حکومت نے ڈینگی وائرس کیخلاف پالیسی بنائی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.