تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:27

سرکلر ڈیڈ کے خاتمے کیلئے مضبوط بنیادی فارمولا تیار کرلیا،ڈاکٹر عاصم

جنگ نیوز -


اسلام آباد…وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا ہے کہ سرکلر ڈیڈ کے خاتمے کے لیے مضبوط بنیادی فارمولا تیار کرلیا گیا ہے اور ایل پی جی لیوی پیٹرولیم سبسڈی کے خاتمے اور گیس قیمتوں میں اضافے سے سرکلر ڈیڈ تقریباً ختم ہوجائے گا۔ یہ بات انہوں نے بھٹ گیس فیلڈ کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھا کہ ایل پی جی لیوی سے چار سے چھ ارب، پیٹرولیم سبسڈری خاتمے سے 14 ارب روپے سرکلر ڈیڈ کی مد میں خرچ ہوں گے۔ فرٹیلائیزر اور انڈسٹریل سیکٹر میں گیس کی قیمتیں بڑھا کے 30 سے 40 ارب روپے فی سرکلر ڈیڈ کی مد میں خرچ ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس فارمولے کے تحت سرکلر ڈیڈ کا مسئلہ ہمیشہ کے لیے ختم ہوسکے گا۔ ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے ای ایس سی کو مطلوبہ مقدار میں گیس فراہم کررہی ہے۔ کے ای ایس سی انتظامیہ کے اچانک ملک چھوڑ کر جانے کے خدشات حکومت کے علم میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کے ای ایس سی انتظامیہ مالی طور پر مستحکم اور مضبوط ادارہ ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو غلط پیغام نہیں دینا چاہتے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.