تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:38

حنا ربانی کی واپسی کا شیڈول،دفتر خارجہ اور وزیر اعظم ہاؤس میں تضاد

جنگ نیوز -


اسلام آباد… وزیر خارجہ حنا ربانی 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے بعد وطن واپس آئیں گی ،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق حنا ربانی کھر اپنے شیڈول کے مطابق وطن واپس آئیں گی۔ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ کا جمعرات سے پہلے پاکستان پہنچنا مشکل ہے ، دوسری طرف وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان کے مطابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے دو مرتبہ وزیر خارجہ حنا ربانی کھر سے ٹیلی فون پر بات کی اور انھیں 27 ستمبر کو جنرل اسمبلی میں پاکستان کا موقف بھر پور انداز میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نے وزیر خارجہ کو ہدایت کی کہ وہ یواین جنرل اسمبلی سے خطاب کے فوری بعد وطن واپس پہنچیں۔اس سے قبل وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری کیے گئے ایک اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کو امریکا سے فوری واپس آنے کے لئے کہا تھا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.