تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:38

تحریک انصاف کے رہنماؤں کی نائن زیرو آمد،رابطہ کمیٹی سے ملاقات

جنگ نیوز -
کراچی…تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل عمران اسماعیل اور مرکزی نائب صدر نجیب ہارون نے ایم کیوایم کے مرکزنائن زیرو عزیز آباد پر رابطہ کمیٹی کے ارکان وسیم آفتاب اور رضا ہارون سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر حق پرست ارکان اسمبلی قومی ڈاکٹر عبد القادر خانزادہ اور محترمہ ناہید شاید بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں ایم کیوایم اور تحریک انصاف کے رہنماؤں کے درمیان ملک کی موجودہ سیاسی ، سماجی ، معاشی صورتحال اور خصوصی طور پر امریکی بیانات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی ۔ ملاقات میں دونوں جانب سے اس بات پر زور دیا گیا کہ امریکی بیانات کے حوالے سے قومی لائحہ عمل ترتیب دیاجائے اور اس سلسلے میں قومی بنیاد پر کام کیاجائے ۔ ملاقات میں حکومت کی جانب سے امریکی بیانات پر گول میز کانفرنس بلانے کا خیر مقدم کیا گیا اور ملکی معاملات پر فوری طور پر اتفاق رائے کی ضرورت پربھی زور دیا گیا ۔ ملاقات کے آخر میں ملک کی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.