تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:38

آئی جی سندھ کا امن فٹ بال منعقد کرنا مستحسن قدم ہے،خلیل احمد

جنگ نیوز -
کراچی… خوف و دہشت کی فضا کو ختم اور شہر میں بھئی چارگی پیدا کرنے کیلئے آئی جی سندھ واجد علی خان درانی نے سندھ پولیس فٹ بال امن کپ ٹورنامنٹ کا انعقاد کرکے ایک مستحسن قدم اٹھایا ہے، ان خیالات کا اظہار کے سی سی اے کے نائب صدر خلیل احمد نینی تال والا ٹورنامنٹ کے میچ کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت ملک بھر میں کھیلوں کی سگرمیاں جتنی زیادہ بڑھیں گی نوجوان اور شائقین زیادہ مصروف ہوجائیں گے اور خوف و دہشت کی فضا کم ہوگی۔ انہوں نے اپنے ادارے ٹچ می کی جانب سے ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیموں کو انعامات دینے کا بھی اعلان کیا۔ ٹورنامنٹ سیکرٹری غلام محمد خان نے خلیل احمد نینی تال والا کا شکریہ ادا کیا۔ کھجی گراؤنڈ پر کھیلے جانے والے آئی جی سندھ پولیس امن کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ میں لیاری برادرز (ساؤتھ) نے اصلاح بلوچ (ویسٹ) کو ایک صفر سے ہرا دیا۔ فارورڈ ولید بلوچ نے میچ کا واحد گول 72 ویں منٹ میں اسکور کیا۔ اقتدار علی میچ سپروائزر جبکہ عابد علی میچ کمشنر تھے۔ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل مرحلے کا آغاز 28 ستمبر سے ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.