25 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:38
میں اور ثانیہ محبت لے کرکراچی آئے ہیں،شعیب ملک
جنگ نیوز -
کراچی…پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ اْن کی اہلیہ ثانیہ اور ان کے گھر والے کراچی محبت لے کر آئے ہیں اور اسی محبت کی امید رکھتے ہیں اور انہیں پورا یقین ہے کہ اس شہر کے لوگ بھی اْن کو اتنی ہی محبت دیں گے ۔ٹینس کوئین ثانیہ مرزااپنے جیون ساتھی کا ہاتھ تھامے اس ہوٹل میں داخل ہوئیں جہاں اْن کا قیام ہے، ان کے ساس اور سسر کے ساتھ دیگر مہمان بھی ان کے ساتھ آئے تھے۔جہاں جیو نیوز کے نمائندے نسیم راجپوت سے گفتگو میں شعیب ملک نے کہا کہ دونوں پروفیشنل کھلاڑی ہیں اس لئے ساتھ وقت گزارنے کا موقع کم ملتا ہے یہی سوچ کر سب گھر والے ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ دیکھنے آئے ہیں۔ انہوں نے اپنی ٹیم سیالکوٹ اسٹالینز کو ٹی ٹوئنٹی ایونٹ کی مضبوط ٹیم قرار دیا اور کہا کہ ثانیہ پاکستان میں انہیں ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کھیلتا دیکھیں گی جو خوشی کی بات ہے۔