تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:38

اٹلی کے وزیر اعظم سلویو برلسکونی نے مستعفی ہونے سے انکار کر دیا

جنگ نیوز -


روم…اٹلی کے وزیر اعظم سلویو برلسکونی نے اپوزیشن جماعتوں کے اس مطالبے کو مسترد کردیا ہے کہ خراب اقتصادی حالات کے باعث حکومت کو مستعفی ہوجانا چاہیئے۔ وزیر اعظم برلسکونی کی اتحادی حکومت اس وقت سخت دباوٴ میں آگئی تھی جب معاشی صورت حال کا تجزیہ کرنیوالے ادارے اسٹینڈرڈ اور پورز نے اٹلی کی کریڈٹ ریٹنگ کم کردی اور اسکی اقتصادی پیش رفت کے بارے میں بھی خبردار کیا گیا ہے۔ برلسکونی نے کہا کہ ان کی حکومت کو میڈیا اور اپوزیشن کی توقعات سے کنٹرول نہیں کیا جاسکتا ہم اس وقت تک اقتدار نہیں چھوڑیں گے جب تک ہمارے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب نہیں ہوجاتی۔ طوائفوں سے تعلقات پر برلسکونی کی مقبولیت کو پہلے ہی دھچکا پہنچ چکا ہے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.