26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 2:50
وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی واشنگٹن میں اہم ملاقاتیں
جنگ نیوز -
واشنگٹن ... وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے واشنگٹن میں ورلڈ بینک اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔ واشنگٹن کے مصروف دورے میں وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے ورلڈ بینک کی نائب صدر Isabel Guerreroسے ملاقات کی جس میں پاکستان کی معاشی صورت حال سمیت دیگر اقتصادی پراجیکٹس پر تبادلئہ خیال کیا گیا۔ وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے اپنے ایرانی ہم منصب سید شمس الدین حسینی سے بھی ملاقات کی۔