26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 2:50
کابل : امریکی سی آئی اے کے کمپاوٴنڈ میں فائرنگ،دو افغان فوجی زخمی
جنگ نیوز -
کابل ... کابل میں امریکی سی آئی اے کے کمپاوٴنڈ میں فائرنگ کی گئی ہے جس میں دو افغان فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے واشنگٹن میں ایک امریکی عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ افغان دارالحکومت میں امریکیوں کے زیر استعمال ایک تنصیب کو نشانہ بنایا گیا ہے تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ عمارت سی آئی اے کے زیر استعمال تھی یا نہیں۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان صادق صدیقی کے مطابق جس کمپاوٴنڈ سے چند منٹ تک فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں ، وہ سی آئی اے کے زیر استعمال ہے۔ فائرنگ کے واقعے میں دو افغان فوجیوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔