26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 2:50
برمنگھم سے گرفتار 6 افراد پر فرد جرم عائد
جنگ نیوز -
برمنگھم ... برطانوی پولیس نے برمنگھم سے گرفتار 6 افراد پر فرد جرم عائد کردی ہے۔ان افراد کو گزشتہ ہفتے برمنگھم سے گرفتار کیا گیا تھا تاہم ان کی قومیت ظاہر نہیں کی گئی۔ برطانوی پولیس کے مطابق 6 میں سے 4 افراد پر دہشت گرد وارداتوں کی تیاری جبکہ 2 افراد پر معلومات فراہم نہ کرنے اور دہشتگردی کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔