تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:2

لاہور میں جان لیوا ڈینگی نے مزید آٹھ زندگیاں نگل لیں

جنگ نیوز -


لاہور ... لاہور میں جان لیوا ڈینگی نے مزید آٹھ زندگیاں نگل لیں۔ لاہور میں اکیانوے جبکہ پنجاب بھر میں ڈینگی وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک سو تک جاپہنچی ہے۔لاہور میں ڈینگی وائرس سے اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 8افراد ڈینگی بخار سے جاں بحق ہوگئے۔ پنجاب میں 434 اور لاہور میں 379ڈینگی کے کیسز سامنے آ ئے ہیں۔ اسپتالوں میں ڈینگی بخار کے شبہ میں آنے والوں کا رش بھی بدستور برقرار ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈینگی وائرس کے خلاف عوام کو صبر کا دامن نہیں چھوڑنا چاہئے اور خوف کے بجائے احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے۔لاہور میں ڈینگی وائرس کے باعث تمام نجی اور گورنمنٹ اسکول جنہیں دس روز کے لیے بند کر دیا گیا تھا ،آج سے کھل رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.