تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:2

کراچی : سی ویو پرریس لگانے والے 50سے زائد افراد گرفتار

جنگ نیوز -
کراچی : سی ویو پرریس لگانے والے 50سے زائد افراد گرفتار

کراچی…کراچی کے ساحل سی ویو پر من چلوں کو تفریح مہنگی پڑگئی،ریس کے شائقین افراد کو حراست میں لیکر پولیس نے انکی دوڑیں لگوادیں۔کراچی کے ساحل سی ویو پر ویک اینڈ پر نوجوانوں کا من پسند مشغلہ ریس لگانا ہے تاہم ہفتہ اور اتوار کی راتیں پولیس نے ان من چلوں کے خلاف کریک ڈاوٴن کرتے ہوئے ریس لگانے والے 50 سے زائد افراد کو دفعہ 279 کے تحت گرفتار کرلیا جبکہ 50 موٹرسائیکلیں اور 8 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔ جس کے بعد ان افراد کے ورثہ کا درخشاں تھانے کے باہر تانتا بندھ گیا۔پولیس کے مطابق درخشاں تھانے میں قید ان افراد میں سے بیشتر کو شخصی ضمانت پر رہا کردیا گیا تاہم بعض افراد ابھی بھی پولیس کی تحویل میں ہیں جبکہ گزشتہ کئی عرصے میں متعدد نوجوانوں نے اس مشغلے کے ہاتھوں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تو توکچھ زندگی بھر کے لئے اپاہج ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.