26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:2
لاہور: اسکول نئے ٹائم شیڈول کے مطابق آج صبح 9 بجے کھلیں گے
جنگ نیوز -
لاہور: اسکول نئے ٹائم شیڈول کے مطابق آج صبح 9 بجے کھلیں گے
لاہور…لاہور میں ڈینگی وائرس کے باعث دس روز کے لیے بند کیے جانے والے تمام سرکاری اور نجی اسکول نئے ٹائم شیڈول کے مطابق آج صبح 9 بجے کھل رہے ہیں،سیکرٹری اسکولز ایجوکیشن پنجاب نے ضلع لاہور میں واقع تمام سرکاری اور نجی اسکول کو 14 سے 24 ستمبر تک بند رکھنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔جس کا مقصدڈینگی وائرس سے بچاوٴ کے لیے تمام نجی اور سرکاری اسکولوں کی انتظامیہ عمارتوں،کلاس رومز واش رومز اور کھلے مقامات پر پرفیومیگیشن،پانی کے ٹینکوں کی صفائی اور وقفے وقفے سے سپرے کو یقینی بنانا تھا۔جبکہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈینگی وائرس سے بچاوٴ کے لیے طلبا پورے بازو والی شرٹس،جرابیں اور بند جوتے پہنیں گے تاہم عوام کی سہولت کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلان کیا ہے کہ ایک ماہ کے لیے تعلیمی اداروں کے طلبا بغیر یونیفارم کے آ سکتے ہیں۔ اور آئندہ 2 ماہ تک اسکول صبح 9 سے لیکر سہہ پہر 3 بجے تک کھلا کریں گے۔