تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:14

ملک کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ ، شہری پریشان

جنگ نیوز -
ملک کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ ، شہری پریشان

حیدرآباد…ملک کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو مشکلات سے دوچار کردیا۔حیسکو کے ترجمان کے مطابق کوٹری،ٹنڈو محمد خان،ٹنڈو الہ یار اور بدین سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں 25 گرڈ اسٹیشنز کو گزشتہ 3 گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی بند ہے۔ فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں بھی تین گھنٹے بجلی کی فراہمی بند رہی جبکہ حیدر آباد میں بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے۔ ایبٹ آباد اور نوشہرہ ضلع کے تمام علاقوں میں بھی گزشتہ کئی گھنٹوں سے بجلی غائب ہے جبکہ مردان میں چار گھنٹے بعد بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.