26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 4:50
” دی لائن کنگ“ مسلسل دوسرے ہفتے بھی باکس آفس پر سرفہرست
جنگ نیوز -
لاس اینجلس ... ہالی ووڈفلم دی لائن کنگ مسلسل دوسرے ہفتے بھی باکس آفس پر سرفہرست ہے۔ ڈزنی کا نیا تھری ڈی ورڑن امریکی باکس آفس پر چھایا ہوا ہے۔ دی لائن کنگ نے مسلسل دوسرے ہفتے بھی دو کروڑ دس لاکھ ملین ڈالر کا بزنس کرکے پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔دوسرے نمبر پر بریڈ پٹ کے بیس بال ڈرامے نے اپنی پوزیشن بنائی ہوئی ہے۔ فلم منی بال کے اب تک دو کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر کے ٹکٹ بک چکے ہیں۔ اور تیسری پوزیشن پر تیر رہی ہے ڈولفن۔ فلم ڈولفن ٹیل کے بارے میں امید کی جارہی ہے کہ اس ہفتے کے آخر تک وہ بھی دو کروڑ ڈالر سے زیادہ کی رقم سمیٹ لے گی۔