تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:27

پشاور میں ماں بیٹی کو قتل کر لاشیں قبرستان میں پھینک دی گئیں

جنگ نیوز -
پشاور…پشاور کے علاقے یکہ توت میں دوخواتین کو قتل کرنے کے بعد لاشیں قبرستان میں پھینک دی گئیں۔ یکہ توت پولیس کے مطابق شاہ جی آباد کے قبرستان سے دو خواتین کی لاشیں ملی ہیں جنہیں نا معلوم افراد نے قتل کرنے کے بعد پھینک دیا تھا۔ پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ۔پولیس کے مطابق خواتین جو ماں بیٹی ہیں اُنہیں گلے میں رسی ڈال کر پھانسی دی گئی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.