تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:27

لاہور میں بند تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور کے تعلیمی ادارے ڈینگی وائرس کی وجہ سے 15 ستمبر سے 10 روز کے لیے بند کیے گئے تھے۔ آج اسکول کھلنے پر طلبہ و طالبات کی بہت بڑی تعداد اسکولوں میں پہنچی۔اسکول کے بچوں میں اکثریت نے ہاف آستین شرٹس، نیکریں اور فراک پہنے ہوئے تھے،والدین اور بچوں کے نئے یونیفارم کے حوالے سے کہنا تھا کہ انھیں اسکولوں کے وقت تبدیل ہونے اور یونیفارم کی پابندی کے بارے میں اسکول انتظامیہ نے کچھ نہیں بتایا۔والدین کا کہنا تھا کہ وہ اسکولوں میں ڈینگی وائرس سے بچاوٴکے انتظامات کے حوالے سے بالکل مطمئن ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.