26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:38
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں آج 3 میچز کھیلے جائیں گے
جنگ نیوز -
کراچی…نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں آج 3 میچز کھیلے جائیں گے، سابق چیمپین سیالکوٹ اسٹالینز کی ٹیم ایونٹ میں آج اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے افتتاحی روز لاہور ایگلز نے کراچی زیبراز کو دلچسپ مقابلے کے بعد دو رنز سے ہرا دیا،جبکہ ایبٹ آباد فیلکنز اور لاہور لائنز نے بھی اپنے میچز جیت لیے۔نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے پہلے روز شائقین کی بڑی تعداد نے اسٹیڈیم کا رخ کیا، انھوں نے نہ صرف اپنی پسندیدہ ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی بلکہ اسٹار کھلاڑیوں کو قریب سے دیکھ کر بے حد خوش ہوئے۔