تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:38

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کی کام یابی، سیریز برابر

جنگ نیوز -


اوول…دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو 25 رنز سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابرکردی۔ اوول میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی تو مہمان ٹیم مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں پر محض 113 رنز بناسکی، مارلن سمیولز 35 رنز بناکر نمایاں رہے۔جواب میں انگلش ٹیم ابتداء سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور وقفے وقفے سے اس کی وکٹیں گرتی رہیں، اس طرح انگلینڈ کی پوری ٹیم 16.4 اوورز میں صرف 88 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی،ویسٹ انڈیز کے گیرے میتھورن نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، یہ جولائی کے بعد کسی بین الاقوامی میچ میں انگلش ٹیم کی پہلی شکست ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.