26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:38
لاہور:نجی بینک کے گارڈ نے بینک کے عملے کو یرغمال بنا لیا
جنگ نیوز -
لاہور…لاہو رمیں ایک نجی بینک کے سیکیورٹی گارڈ نے بینک کے ملازمین کو یرغمال بنا لیا ہے، جیونیوز کے نمائندے احمد فراد کے مطابق کوٹ عبدالمالک میں واقع ایک نجی بینک کے سیکیورٹی گارڈ نے بینک کے عملے کو یرغمال بنا لیا ہے، گارڈ کا کہنا ہے کہ پولیس نے پہلے اس کے بھائی کو قتل کیا تھا اور اب اسے بھی قتل کرنا چاہ رہی ہے۔گارڈنے اپنے آپ کو بینک کے ٹوائلٹ میں بند کرلیا ہے اور اندر سے فائرنگ کررہا ہے، پولیس بھی جوابی فائرنگ کے ساتھ بینک کے اندرآنسو گیس کے شیل پھینکے ہیں ۔ بینک منیجر نے نمائندے کو بتا یا کہ گارڈ کا ذہنی توازن درست نہیں۔