تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:38

لاہور:نجی بینک میں عملے کو یرغمال بنانے والا گارڈ پکڑلیا گیا

جنگ نیوز -


لاہور…لاہو رمیں نجی بینک کے عملے کو یرغمال بنانے والے سیکیورٹی گارڈ کو آخر کار کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد پکڑلیا گیا ہے۔کوٹ عبدالمالک میں واقع ایک نجی بینک کے سیکیورٹی گارڈ نے بینک کے عملے کو یرغمال بنا لیا ، پولیس نے کئی گھنٹوں مقابلے کے بعد سیکیورٹی گارڈ کو زندہ پکڑنے میں کامیاب ہوگئی۔گارڈ نے اپنے آپ کو بینک کے ٹوائلٹ میں محصور کرلیا تھا اوروہاں سے سے وقفے وقفے سے فائرنگ کرتا رہا ، گارڈ کا کہنا تھا کہ پولیس نے اس کے بھائی کومارا تھا اور وہ اسے بھی مار دیں گے۔ اس دورا ن پولیس نے بینک کے اندرآنسو گیس کے شیل فائرکئے تاکہ گارڈ کو بے ہوش کرکے زندہ پکڑا جاسکے ، کئی گھنٹوں کے بعد بالآخرگارڈ کے پا س ایمونیشن ختم ہوگیا اور پولیس نے اسے زندہ گرفتار کرلیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.