تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:2

کے ایس ای میں شدید مندی، 100انڈیکس میں450پوائنٹس کم

جنگ نیوز -


کراچی…پاک امریکہ تعلقات میں کشیدگی کے باعث کراچی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی 100 انڈیکس میں 450 پوائنٹس سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔پاک امریکہ تعلقات میں بر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث کراچی اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ دیکھی گئی اور ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس 11 ہزار 158 پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا۔ماہرین کے مطابق پاک امریکہ تعلقات میں کشیدگی کے باعث سرمایہ کار محتاط دکھائی دیئے جس کی وجہ سے حصص کی فروخت میں کمی دیکھی گئی۔۔ اس کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر امریکی معیشت میں سست روی کے خطرات کے باعث بھی ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں 1 سے 2 فیصد تک گراوٹ دیکھی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.