26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:28
سندھ ہائی کورٹ نے آفاق احمد کی ضمانت منظور کرلی
اے آر وائی - سندھ ہائی کورٹ نے مہاجرقومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی قتل کے مقدمےمیں ضمانت منظور کرلی ہے۔ آفاق احمد دوہزار چار سے مختلف مقدمات کی وجہ سے جیل میں بند ہیں ۔
سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیوایم کے کارکن عتیق الرحمن کے قتل کے الزام میں آفاق احمد کی دس لاکھ روپےکی ضمانت منظور کی ہے ۔ آفاق احمد کے وکلاء کا کہنا ہے کہ وہ جلد اپنے مؤکل کو رہا کرالینگے۔
آفاق احمد کے خلاف نو مقدمات درج تھے جبکہ آج آخری مقدمے کی سماعت کے دوران ان کی ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔ مہاجر قومی موومنٹ کے ترجمان کے مطابق آفاق احمد کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔