تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:2

سندھ ہائیکورٹ کا آفاق احمد کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

جنگ نیوز -


کراچی…سندھ ہائی کورٹ نے عتیق الرحمان قتل کیس میں مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین آفاق احمد کو دس لاکھ روپے کی ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد تسنیم احمد نے اپنے فیصلے میں کہا کہ تفتیشی افسر اور ریکارڈ کے مطالعہ سے یہ بات واضح ہوئی کہ آفاق کے خلاف کوئی براہ راست ثبوت نہیں ہے جو ان کا جرم سے تعلق ثابت کرتا ہو،عدالت نے مقدمہ چلانے والی عدالت کو آفاق احمد کی بریت کی درخواست تین ماہ میں نمٹانے کا حکم دیا ہے۔ضمانت کی درخواست کی سماعت کے موقع پر ہائی کورٹ میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ آفاق احمد کے خلاف یہ آخری کیس تھا جس میں انہیں حراست میں رکھا گیا تھا۔آفاق احمد کے وکیل محمد الیاس خان اور فاروق احمد نے دلائل میں کہا کہ آفاق احمد کے خلاف عتیق الرحمان قتل کیس 2009 میں درج ہوا جبکہ آفاق احمد 2004 سے جیل میں ہیں اور پولیس کی جانب سے بھی کوئی ثبوت نہیں دیا گیا۔الیاس خان نے کہا کہ انصاف آج کل چھوٹی عدالتوں سے نہیں مل رہا مجھے فخر ہے کہ ہائی کورٹ نے اس کا فیصلہ میرٹ پر کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.