26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:2
بھارت کا جوہری ہتھیار لے جانے والے پرتھوی ٹو میزائل کا تجربہ
جنگ نیوز -
اڑیسہ…بھارت نے جوہری ہتھیار لے جانے والا پرتھوی ٹو میزائل کا تجربہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اڑیسہ کے میزائل رینج سے کئے جانے والا یہ میزائل تجربہ مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 50 منٹ پر کیا گیا۔میزائل زمین سے زمین پر مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس کی رینج 350 کلومیٹر ہے۔ایک میزائل کی لمبائی 9 میٹراور قطر ایک میٹر ہے۔ایک میزائل میں دو انجن نصب ہیں جو مائع ایندھن سے چلتے ہیں۔بھارتی حکام اس میزائل تجربے کو آپریشن مشقوں کا حصہ قرار دے رہے ہیں۔