26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:14
کراچی میں10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ،شہری پریشان
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے عوام لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ دس گھنٹے کئے جانے کے بعد شدید پریشانی کا شکار ہیں جبکہ کے ای ایس سی کا کہنا ہے کہ گیس کی فراہمی میں کمی کے باعث پیداواری صلاحیت کم ہوگئی ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے جس سے بجلی کی عدم دستیابی کے ستائے شہریوں نے ایک بار پھر آواز احتجاج بلند کرنی شروع کردی ہے ۔کے ای ایس سی کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ گیس میں کمی کے باعث لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھایا گیا ہے جبکہ عوام کا کہنا ہے کہ ہمیشہ کے ای ایس کی جانب سے گیس کی کمی کو بہانہ بنا کر شہریوں کو عذاب میں مبتلا کیا جاتا ہے ،عوام نے مطالبہ کیا کہ دس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے تاکہ وہ سکون کا سانس لے سکیں۔