تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:4

پاک بحریہ کا آپریشن مدد ایسٹ جاری

اے آر وائی - سندھ کے بارش سے متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کا سرچ اینڈ ریسکیوآپریشن ”مدد اِیسٹ جاری“ ہے جس میں پاک بحریہ کی 25زولو بوٹس، بائس او بی ایم کشتیاں اور دو عدد ایمبولینس امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں ۔



ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ٹانڈو بھاگو اور جھڈومیں قائم پی این فری میڈیکل کیمپس نے پندرہ سومتاثرین سیلاب کو طبی امداد کی فراہمی اور جھڈ و،جوہی اور بوبی آئل فیلڈسے ملحقہ علاقوں میں پاک بحریہ کی جانب سے بارہ ٹن راشن تقسیم کیا گیا اورسانگھڑ میں موبائل کلینک کے ذریعے طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔



ضلع شہید بےنظیر آباد میں کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر راشن جمع کرنے اور متاثرین کو محفوظ جگہ کی فراہمی کے لئے علاقے کی صفائی شروع کردی گئی ہے۔ کیڈٹ کالج سانگھڑ میں ڈی فلڈنگ پمپس کے ذریعے سیلابی پانی کی نکاسی بھر پور طریقے سے جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.