تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:46

ٹھٹھ: گیارہ یونین کونسلیں بدستور زیر آب

اے آر وائی - گزشتہ دنوں ہونے والی مون سون بارشوں کے ختم ہونے کے بعد بھی ضلع ٹھٹھ کی گیارہ یونین کونسلیں بددستور زیر آب ہیں مین ڈرین کی سطح کم نہ ہونے کے باعث پانی کی ہلاکت خیزیاں جاری ہیں۔



ضلع ٹھٹھہ کی گیارہ یونین کونسلیں بدستور زیر آب ہیں، مین ڈرین کی سطح کم نہ ہونے کے باعث ستائس ہزار ایک سو چھیا سٹھ خاندانوں کے سترہ لاکھ آٹھ ہزار متاثرین، تینتیس ہزار چھ سو سیاسٹھ ایکڑ زیر کاشت فصلیں اور چھ سو تیس گاؤں اور اٹھارہ ہزار کچے پکے مکانات مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہوگئے ہیں۔



چھ سو چھپن کلومیٹر سڑکیں رہائشی عمارات ، دفاتر، اسپتال اور بڑی تعداد میں تعلمی ادارے تباہ ہوگئے ہیں۔ ضلعی حکومت نے متاثرین کے لئے کیمپ قائم کئے ہیں جہاں انتظامیہ اور خواجہ غریب نواز ٹرسٹ کی جانب سے متاثرین میں گذشتہ پندرہ روز سے دو وقت کا کھانا تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.