26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:25
پشاور میں ٹرینوں کی آمد میں تاخیر کا سلسلہ جاری
جنگ نیوز -
پشاور…پشاور میں ٹرینوں کی آمد میں تاخیر کاسلسلہ جاری ہے جس کے باعث مسافر مشکلات سے دوچار ہیں۔ریلوے انکوائری کے مطابق کراچی سے پشاور آنے والی خیبر میل پانچ گھنٹے تاخیر سے ساڑھے گیارہ بجے پشاور پہنچی ،جبکہ خوشحال خان خٹک ایکسپریس گیارہ گھنٹے تاخیر سے سہ پہر چار بج کر 45منٹ پر،عوام ایکسپریس دو گھنٹے تاخیر سے رات آٹھ بجے جبکہ کوئٹہ ایکسپریس ساڑھے تین گھنٹے تاخیر سے رات کو بارہ بجے پشاور پہنچے گی۔ٹرنیوں کی آمد میں تاخیر کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔