26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:25
اوپن مارکیٹ میں ڈالر90روپے کا ہوگیا
جنگ نیوز -
کراچی…روپے کی قدر میں گراوٹ کا عمل جاری ہے اور اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالرنوے روپے کا ہوگیا ہے۔ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن کے صدر حاجی ہارون کا کہنا ہے کہ ایک دو روز میں ڈالر کی قدر میں گراوٹ متوقع ہے۔ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر حاجی ہارون نے جیو نیوز کو بتایاکہ ا نٹر بینک مارکیٹ میں ایک دو روز میں ڈالر کی قدر میں گراوٹ متوقع ہے کیونکہ مرکزی بینک کی جانب سے ڈالر کی رسد بڑھنے سے روپیہ مستحکم ہونے کا امکان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی اور مقامی سطح پر ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کو دیکھتے ہوئے روپیہ کمزور ہو رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق جنوری 2011 سے اب تک ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کے قدر میں 4.8 فیصد گراوٹ ریکارڈ کی گئی جبکہ بھارتی اور برازیلین کرنسی میں ڈالر کے مقابلے میں اس عرصے کے دوران 6 فیصد سے زائد کی کمی دیکھی گئی۔