26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:50
فلورین میئر نے رومانیہ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا
جنگ نیوز -
بخارسٹ…جنگ نیوز…جرمنی کے سیکنڈ سیڈ فلورین میئر نے رومانیہ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں فورتھ سیڈ پابلو اینڈریو جار کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے فائنل میں جرمن فلورین میئر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہسپانوی فورتھ سیڈ پابلو اینڈریو جار کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-1 سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔ واضح رہے کہ فاتح کھلاڑی نے سیمی فائنل میں فلپو ولنڈری اور پابلو اینڈریو جار نے جان اگنیکو چیلا کو شکست دے کر ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔