26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:50
وزیر اعظم نے 29ستمبر کوآل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے 29 ستمبر کو آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی ہے۔ذرائع نے جیو نیوزکو بتایاہے کہ کانفرنس میں ملک کی تمام سیاسی قیادت کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے جبکہ کانفرنس میں ملک کے اعلیٰ اداروں کے حکام بھی شرکت کریں گے، ذرائع کے مطابق کانفرنس میں پاک امریکا موجودہ صورتحال پر غور کیا جائے گا اورپاک امریکا صورتحال کے پیش نظر قومی ہم آہنگی پیدا کی جائے گی، ذرائع کے مطابق کانفرنس میں آئندہ کی حکمت عملی پر بھی مشاورت ہوگی۔کانفرنس میں ملک کی سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا۔