تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:50

فرانس:حادثے میں جاں بحق بچی کے والدین سے اظہار یکجہتی کیلئے واک

جنگ نیوز -


پیرس…رضا چوہدری…فرانس کے دارالحکومت پیرس کے نواحی علاقے سارسل میں تیزرفتار کار کے حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والی آٹھ سالہ بچی ثناء محبوب کے والدین سے اظہار یکجہتی کیلئے طور ول دواز کے رکن پارلیمنٹ و سارسل کے میئر اپو پینی کی قیادت میں واک کا اہتمام کیا گیا۔ واک میں سارسل میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ دیگر ممالک کے تارکین وطن نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایک منچلے نوجوان نے اسکول کی چھٹی کے وقت تیزرفتار کار کے ذریعے چار پاکستانی طلبہ کو کچل کر شدید زخمی کر دیا تھا جن میں سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آٹھ سالہ بچی ثناء محبوب جاں بحق ہوگئی تھی ۔ فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات، پاکستان پیپلزپارٹی فرانس کے صدر ڈاکٹر ارشاد کمبوہ ،سینئر نائب صدر سید کفایت حسین نقوی، ملک تنویر الحسن اور چوہدری محمد افضل گوندل کے علاوہ مقامی لوگوں نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.