تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:12

بچوں کو بھارتی ثقافت سے روشناس کرانا چاہتی ہوں، مادھوری ڈکشٹ

جنگ نیوز -


ممبئی…جنگ نیوز…اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے کہا ہے کہ وہ بچوں کو بھارتی ثقافت سے روشناس کرانا چاہتی ہیں۔ امریکا میں ڈاکٹر شری رام کے ساتھ ازدواجی زندگی گزارنے والی مادھوری ڈکشٹ نے دوبارہ بھارت ہی کو مسکن بنانے کا پروگرام بنانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو انڈین کلچر سے روشناس کرانا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سال 2007ء میں فلم ”آ جا نچ لے“ میں مرکزی کردار ادا کرنے کے بعد متعدد فلمسازوں نے انہیں کئی فلموں میں کام کرنے کی آفر کی ہے اور وہ اس تجویز پر غور کر رہی ہیں اور بہت جلد اپنے مداحوں کیلئے فلمی نگری میں واپس لوٹیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.